English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان جونیئر لیگ کے انعقاد کی تیاریوں کا آغاز

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان جونیئر لیگ کے انعقاد کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کردیا۔ اس ضمن میں پی سی بی نے اکتوبر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے ایکسپریشن آف انٹریسٹ کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا ہے۔ پی سی بی نے حقوق کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں ان میں ) ٹائٹل اسپانسر شپ، لائیو اسٹریمنگ اور کٹیگری اسپانسرشپ کے علاوہ ٹیم فرنچائزز شامل ہیں۔ ان حقوق کے حصول میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیز پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ڈاکومنٹنس سے پی جے ایل کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ کا فارم ڈاؤن لوڈ کرکے اسے اپنی درخواست کے ہمراہ 26 اپریل سے قبل بھجواسکتی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ کئی دنوں کی انتھک محنت اور منصوبہ بندی کے بعد انہوں نے آج، دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی بین الاقوامی لیگ، پاکستان جونیئر لیگ کے لیے ایکسپریشن آف انٹریسٹ کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا ہے۔ ٹورنامنٹ اکتوبر میں منعقد کروانے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں شہروں کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جس کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پی سی بی ایک ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے، جہاں اس کھیل کے لیجنڈز اور آئیکونز نوجوان کھلاڑیوں کے ہمراہ ڈگ آؤٹ میں بیٹھے ہوں گے۔رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ پی سی بی کے پاتھ وے پروگرام کی ایک کڑی ہے، جہاں مختلف شراکت داریوں کے ذریعے 100 باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کوچز کی زیرنگرانی کرکٹ اسکلز سیکھائی جائیں گی۔ ان کھلاڑیوں کو تعلیم اور ماہوار وظیفہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے