English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کی گارنٹی نہیں دے سکتا، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم

 لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کی ڈچ ہیڈ کوچ سیگفیڈ ایکمین نے کہا ہے کہ میں جادو گر ہوں، نہ میرے ہاتھ میں جادو کی چھڑی ہے، اس لیے میں ایشیا کپ سے ہی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔

ایک انٹرویومیں قومی ٹیم کے ڈچ کوچ نے کہا کہ ایشیا کپ سے قبل آئندہ ہفتے یورپ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، یہ ایک اہم دورہ ہے، اب ہم ٹاپ ٹیموں کے خلاف کھیلیں گے، یہ ہمارے پاس ایک اچھا موقع ہے کیونکہ ہم ٹاپ لیول پر کھیلنے کے عادی نہیں رہے، اب اگر ہمیں موقع مل رہا ہے تو ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔

سیگفیڈ ایکمین نے کہا کہ اس وقت ہم رینکنگ میں 18 ویں نمبر پر ہیں، یورپ میں ہمیں ٹاپ دو اور تین کے خلاف کھیلنا ہے تو اس سے ہمیں فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ٹارگٹ یہی ہے کہ ہم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں اور اسی کیلئے محنت کر رہے ہیں، مجھے اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد بھی ہے، وہ اچھا کھیل سکتے ہیں اور کھیلیں گے بھی اور ہم کوالیفائی کر سکتے ہیں اور ایسا ممکن بھی ہے تاہم یہ آسان نہیں ہے، یہ ایک چیلنج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے