English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی 

مکہ مکرمہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

لیگ اسپنر شاداب خان نے عمرہ ادا کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر حرم شریف میں لی گئی ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو دی۔شاداب خان کو تصویر میں احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی کرکٹر نے  تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ، عمرہ ادا کرلیا، اپنے ملک، انسانیت ، امن ، خوشحالی اور سب سے بڑھ کر سب کی صحت کیلئے دعا کی۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے