English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جب سے پیدا ہوا ہوں یہی سن رہا ہوں فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، شیخ رشید

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کیلئے تحریک اطمینان ہوگی، شیخ رشید 

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہے جب سے پیدا ہوا ہوں یہی سن رہا ہوں کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ اگلے ماہ کی 30 تاریخ تک سب ایکسپوز ہو جائیگا کہ کس طرح عمران خان کو اقتدار سے اتارا گیا، روک سکیں تو یہ روک لیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ نہیں ہے، ڈمارش صرف سازش پر نہیں دئیے جاتے اور بھی وجوہات ہوتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں صدر کے چیمبر میں دو اعلیٰ افسران کی ملاقات سے متعلق مجھے کوئی علم نہیں، عوام اور سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، ہمیں اس معاملے سے باہر رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے