English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سازش نہیں ہوئی، پاک فوج کے بیان سے متفق ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ عمران حکومت کیخلاف سازش نہ ہونے سے متعلق ترجمان پاکستانی فوج کے بیان سے متفق ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سازش کے حوالے سے امریکا کا پیغام بڑا واضح ہے، ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے، وزیر اعظم شہبازشریف اور ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

گزشتہ روز اہم پریس کانفرنس میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ نہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افواہوں کی بنیاد پر بے بنیاد کردار کشی کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، یہ ملک کے مفاد کے سراسر خلاف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے