ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرٹیکل 63 کی تشریح ،صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 18اپریل کو سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد حکومتی اراکین کی جانب سے وفاداری بدلنے پر ممکنہ نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں آئین کی دفعہ 63اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دی تھی۔اس حوالے سے انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریفرنس سے متعلق 4 سوالات اٹھائے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں