ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فوجی افسرپرتشددکا معاملہ، سلمان رفیق ،حافظ نعمان عدم ثبوت پر رہا


Alkhidmat

لاہور:پاک فوج کے افسر پر تشدد کے معالہ میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمااور رکن پنجاب اسمبلی خواجہ محمد سلمان رفیق اور حافظ نعمان کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا گیا، دونوں رہنما خود تفتیش میں شامل ہونے کے لئے تھانے پیش ہوئے تھے۔

Alkhidmat

پولیس نے کہا کہ دونوں کی تفتیش التواء میں رکھی گئی اور اسمبلی سیشن کے بعد دونوں سے دوبارہ پوچھ گچھ ہو گی،واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقہ گارڈن ٹائون میں پاک فوج کے ایک افسر پر تشدد کیا گیا تھا جس کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ ملزمان خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کے ساتھ تھے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھااور دوروز قبل خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان تھانہ گارڈن ٹائون میں خود پیش ہو گئے تھے اورخواجہ سلمان رفیق نے قرآن مجید ہاتھ میں اٹھا کر حلفاً کہا تھا کہ ان کا اس معاملہ سے کوئی لینا دینا نہیں، وہ بغیر گارڈز کے سفر کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں رہنمائوں کو عدم ثبوت کی بنیاد پر وقتی طور پر رہا کردیا گیا ہے اوردونوں کی گرفتاری کو التواء میں رکھا گیا ہے اورمعاملہ ابھی تک زیر تفتیش ہے اوراسمبلی سیشن کے بعد دونوں سے دوبارہ پوچھ گچھ ہو گی اور کسی کے بھی پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں