ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل منصوبہ بندی سے مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کررہا ہے، سعودی عرب


Alkhidmat

ریاض: سعودی عرب نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، اس کے دروازے بند کرنے، نہتے نمازیوں پر تشدد کرنے پر اسرائیل کی مذمت کی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر منصوبہ بند طریقے سے مسجد اقصی کے تقدس کو پامال کر رہا ہے۔

Alkhidmat

امت مسلمہ یہ محسوس کرتی ہے کہ اسرائیل قبلہ اول کی حیثیت کو مجروح کررہا ہے۔ سعودی دفتر خارجی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں اورمعاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کرے اور قابض اسرائیلی افواج کو نہتے فلسطینیوں، فلسطینی سرزمین اور ان کے مقدس مقامات کی بے حرمتی سے روکا جائے اور اسرائیل کو اس سے باز رکھا جائے۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں