ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کامن ویلتھ گیمز ، پاکستان کا تمام ایتھلٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ


Alkhidmat

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے تمام ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان اولمپکس ایسویس ایشن نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے تمام ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈوپنگ آگاہی کیلئے پلان بھی ترتیب دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے تمام ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کوئی کھلاڑی ڈوپنگ کا شکار ہو اور نہ ہی ملک کی بدنامی ہو۔ خالد محمود نے بتایا کہ ڈوپنگ کی آگاہی کے لئے 3 روزہ سیمینار کرایا جارہا ہے، جو 19 سے 21 اپریل ہوگا، جس میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بتایا جائے گا کہ کون کون سی اشیاء یا دوائی واڈا قوانین میں ممنوع ہیں۔ اْن کا کہنا تھا کہ بتایا جائے گا کہ کن ادویات اور اشیاء کے استعمال سے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آسکتا ہے، جس کی آگاہی بہت ضروری ہے۔ خالد محمود نے مزید کہا کہ اسی لئے کامن ویلتھ گیمز کیلئے جاری کیمپ میں بھی پی او اے کی میڈیکل ٹیم دورہ کرکے کھلاڑیوں کو اس حوالے سے آگاہی دے گی۔ کامن ویلتھ گیمز 28جولائی سے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوں گے، پاکستان 12سے زائد کھیلوں میں شرکت کرے گا۔

Alkhidmat

 

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں