ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی مسجد اقصیٰ پر صہیونی حملے کی مذمت

Alkhidmat

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کی زندگی کا تحفظ کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کو مقدم رکھے۔ گزشتہ روز صیہونی افواج نے مسجد اقصیٰ سے ملحق کمپاؤنڈ میں گھس پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

Alkhidmat

 

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں