English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل، افغان دفترخارجہ میں پاکستانی سفیر کی طلبی، شیلنگ پر احتجاج

Alkhidmat

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان نے کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان کی سرحد سے متصل مشرقی صوبوں کنڑ اور خوست میں پاکستانی فورسز کی گولہ باری کے الزام پر احتجاج درج کرایا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی اور نائب وزیر دفاع ملا شیریں اخوند نے
خوست اور کنڑ صوبوں میں ہونے والے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کی کارروائیوں کی روک تھام پر زور دیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ خوست اور کنڑ میں ہونے والے والی کارروائیوں سمیت تمام فوجی خلاف ورزیوں کو روکا جانا چاہیے کیونکہ اس طرح کی کارروائیوں سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہوتے ہیں اور امن دشمن مخالفین کو صورتحال کا غلط استعمال کرنے کی اجازت ملتی ہے جس کے نتیجے میں ناپسندیدہ نتائج برآمد ہوتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفیر کو اپنے قائدین تک پہنچانے کے لیے ایک ٹھوس سفارتی رد عمل دیا گیا۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر غور کر رہے ہیںتاہم ترجمان نے معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کیا۔کابل میں پاکستانی سفیر نے معاملے پر اپنے مؤقف سے متعلق سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر )نے بھی معاملے پر کوئی تبصرہ سے گریز کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے خیبرپختونخوا میں سرحد کے قریب افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ پر افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا تھا۔

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے