ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیشی پولیس نے چھاپا مارکارروائی کے دوران روہنگیا کیمپ میں اسکول بند کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے پناہ گزیں کیمپ کے سب سے بڑے نجی کایاپوری اسکول کے پرنسپل محمد شوفی کے دفتر میں اس وقت چھاپامارا ، جب وہ نویں جماعت کے پرچے چھپوارہے تھے۔ 32 سالہ شوفی نے بتایا کہ پولیس نے ان کا کمپیوٹر اور پرنٹر ضبط کر لیا ۔ بعد میں اسکول کے تختہ سیاہ اور تپائیاں تک لے گئے اور اسکول کو تالا لگادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول غیر قانونی ہے، کیوں کہ حکومت کی جانب سے اسے کوئی اجازت نامہ نہیں جاری کیا گیا۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہے کہ حکومت نے اسے زبانی اجازت دے رکھی ہے ۔


