English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص،محکمہ اوزان و پیمانہ جات مکمل طور پر غیر فعال

القمر

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) محکمہ اوزان و پیمانہ جات میرپورخاص غیر فعال ہو گئے، افسران اپنے اے سی دفاتر میں بیٹھے معاملات طے کر کے خریداروں کو دکانداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، پیٹرول پمپوں پر کم پیمانے پر پوری قیمت لے کر پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی جا رہی ہیں جبکہ دکانوں اور ٹھیلے والوں کے گزشتہ کئی سال سے اوزان چیک ہی نہیں کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اوزان و پیمانہ جات میرپورخاص مکمل طور پر غیر فعال ہے میرپورخاص کے علاقے کھپرو چوک کے قریب واقع محکمہ اوزان و پیمانہ جات کا دفتر میں عملہ اور افسران غائب رہتے ہیں جبکہ افسران جن دنوں میں دفتر آتے ہیں وہ فیلڈ میں جانے کے بجائے اپنے ائرکنڈیشن آفس تک محدود رہتے ہیں اور محکمہ اوزان و پیمانہ جات کے افسران اور عملے کی ملی بھگت سے پیٹرول پمپ مالکان پیٹرولیم مصنوعات کم پیمانے میں پوری قیمت لے کر فروخت کر کے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ دکانوں اور پھل سبزی فروخت کرنے والے ٹھیلوں کے اوزان گزشتہ کئی سال سے چیک نہیں کیے گئے ہیں اور وہ ناپ تول میں خریداروں کو ڈنڈی مارنے میں مصروف ہیں لوگوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ اوزان و پیمانہ جات (ویٹ اینڈ میئر مینٹ) کے کرپٹ افسران اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے اور خریداروں کو اشیا کا پورا ناپ دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے