English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوئیڈن: پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ، 3افراد زخمی

القمر
اسٹاک ہوم: سوئیڈن میں مظاہرین نے پولیس کی گاڑی اور دیگر املاک نذر آتش کررکھی ہیں

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئیڈن میں پولیس کی جانب سے مشتعل ہجوم پر کی فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ لنکوپنگ نامی شہر میں پیش آیا۔ اس دوران مظاہرین نے پولیس کی ایک گاڑی اور ٹائر بھی نذر آتش کردیے۔پولیس کے مطابق تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ بدامنی کا آغاز انتہائی دائیں بازو کے ڈینش سیاست دان راسموس پالوڈان کی طرف قرآن کریم کو جلانے کی دھمکیوں کے بعد ہوا۔ پالوڈان کی جماعت تارکین وطن کی آمد اور اسلام دونوں کی شدید مخالف ہے۔ اتوار کے روز سوئیڈن میں ہنگامے شروع ہوئے تھے۔ دوسری جانب عالم اسلام کی جانب سے سوئیڈش شرپسند کے اقدام کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔ سعودی عرب نے قرآن کریم کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے خلاف اکسانے کی مذمت کی ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں تمام مذاہب کے احترام اور برداشت پر زور دیا گیا۔ بیان میں نفرت، شدت پسندی اور تارکین وطن کی بے دخلی کو مسترد کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام مذاہب اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے