راوپنڈی (جسارت نیوز)مارخور رمضان کپ زیر اہتمام مارخور ا سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ کے7ویں روز کے مہمان خصوصی چوہدری ندیم عبدالرؤف صدر چیمبر آف کامرس روالپنڈی اور محمد فاروق قاضی وائس چئرمین قاضی گروپ آف کمپنیز تھے انہوں نے مین آف دی میچ اور دیگر کھلاڑیوں میں ایوارڈ تقسیم کیئے۔ مہمانوں کو ایونٹ کے آرگنائزر رشید عالم فاروقی ، سابق قومی کرکٹر حسن رضا ، آصف فریدی ممبر پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر نے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے مارخور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سربراہ ، مارخور رمضان کپ اور گلگت بلتستان لیگ کے آرگنائزر قومی ٹیم کے سابق کرکٹر حسن رضا مارخورگروپ کے سینئر مینجمنٹ رشید عالم فاروقی اور زین العابدین کی کاوشوں کو سراہا۔