English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاسی غیر یقینی پاکستان میں میکرو اکنامک عدم توازن پیدا کر سکتی ہے، ورلڈ بینک

القمر

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر تازہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی غیر یقینی میکرو اکنامک عدم توازن پیدا کر سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے اسٹرکچرل چیلنجزکو  پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے بڑے خطرات قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کم سرمایہ کاری،برآمدات اورپیداوار میں کمی معاشی بحالی کے لیے خطرہ قرار دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اشیا کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور درآمدات بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا،  موجودہ مالی سال شرح نمو 4.3 فیصد اور اگلے سال 4 فیصد رہنے کا امکان ہے، سال 2024 میں معاشی ترقی کی رفتار 4.2 فیصد ہو جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا

ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح میں نسبتاً کمی آئی ہے، سال 2020 میں غربت 37 فیصد جب کہ 2021 میں 34 فیصد ریکارڈ کی گئی، خوراک اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عوام کی قوت خرید میں کمی متوقع ہے۔بینک کا کہنا ہے

کہ کورونا سے بحالی پاکستان کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ پاکستانی معیشت کے لیے میکرو اکنامک خطرات بہت زیادہ ہیں، سیاسی غیر یقینی میکرو اکنامک عدم توازن پیدا کر سکتی ہے۔عالمی بینک نے مالی خسارے پر قابو پانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت لچک دار ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے