ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جمہوریہ جیبوتی کی مسجد اقصی پر اسرائیلی پولیس کے دھاووں کی شدید مذمت

جیبوتی سٹی: جمہوریہ جبوتی نے مسجد اقصی پر اسرائیلی افواج کے حملے اور نہتے فلسطینی نمازیوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جمہوریہ جبوتی میں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ حملے اس مقدس مہینے میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

یہ ایک خطرناک پیش رفت عالمی قراردادوں اور تمام بین الاقوامی چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بیان میں عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام اور مقدس مقامات کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اورقابض اسرائیلی افواج کے پے درپے حملوں کو روکے۔ جیبوتی نے فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں جبوتی کے مضبوط موقف پر زور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں