English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی جم خانہ رمضان ٹرافی،ساؤتھ اینڈ کلب کی کامیابی

القمر
کراچی جم خانہ رمضان فیسٹول میچ کے مین آف دی میچ کومہمانِ خصوصی کوایوارڈ دیتے ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی جم خانہ کے زیرِ اہتمام 35ویں کراچی جم خانہ عمر ایسو سی ائٹس رمضان کر کٹ فیسٹول میں کھیلے گئے میچ میں ساؤتھ اینڈکلب نے کراچی جم خانہ بلیوز کو 95 رنز سے شکست دیدی، کراچی جم خانہ گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے ساؤتھ اینڈ کلب نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز اسکورز کیا،انس احمد نے شاندار 96 رنز اور اشعر قریشی نے عمدہ 84 رنز بنائے،عبدل معیز، راھب، آدم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں کراچی جم خانہ 5 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی،آدم عیسی44،محمد حسین 32 اور تیمور اعجاز نے 24 رنز بنائے، اشعر قریشی نے 2 وکٹیں حاصل کی، میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی یوسف دادا نے ساؤتھ اینڈ کلب کے اشعر قریشی کو مین آف دی میچ کیش ایوارڈ پیش کیا، محمد رشید اور محمد ریحان نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے