English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈوپ ٹیسٹ سے کھلاڑی کی موت واقع ہوسکتی ہے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا انتباہ

القمر

کراچی (سید وزیر علی قادری)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری میڈیکل کمیشن ڈاکٹر اسد عباس نے خبردار کیا ہے کہ ایسے ا سپلیمنٹس بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں جن کے کھانے سے باڈی بلڈرز موت کے منہ میں بھی جا چکے ہیں۔ بیان میں ڈاکٹر اسد عباس نے کہا کہ کھلاڑی آگے بڑھنے کے لیے ناجائز حربے استعمال نہ کریں، ڈوپنگ کا استعمال ثابت ہونے پر 4 سالہ پابندی لگ سکتی ہے، ویٹ لیفٹر طلحہ طالب کا معاملہ ابھی تک ہمارے پاس نہیں پہنچا۔سیکریٹری میڈیکل کمیشن نے کہا کہ کبڈی کھلاڑیوں کی ڈوپ انکوائری آئندہ ہفتے سے شرو ع ہوجائے گی، کامن ویلیتھ گیمز سے پہلے پہلے کھلاڑیوں کو ڈوپنگ کے نقصانات اور اس سے بچنے کے لیے آگاہی مہم ایک مرتبہ پھر شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ کون سی ایسی ادویات جن کا استعمال بین الاقوامی سطح پر ممنوع ہے، قوت بخش ممنوعہ ادویات سے نہ صرف کے کھیل بلکہ جسمانی طور پر بھی کافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔سیکریٹری میڈیکل کمیشن ڈاکٹر اسد عباس نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی کھیلوں کی زیادہ سہولیات نہیں، ایسے میں کھلاڑیوں کو سخت محنت بڑی احتیاط کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کی ضرورت ہے۔ ڈوپنگ میں پکڑے جانے سے نہ کھلاڑی کا کیریئر ختم ہوسکتا ہے بلکہ پاکستان کی عزت پر بھی حرف آتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے