برن (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئس حکام نے موسم گرما میں گانجے کے تفریحی استعمال کے لیے قانونی فروخت کے ایک تجرباتی منصوبے کی منظوری دے دی ۔ اس اقدام کا مقصد یہ اندازہ لگانا ہے کہ اگر گانجے کی قانونی فروخت شروع کی جائے، تو اس کے اثرات عوامی رویوں کو کیسے متاثر کریں گے۔ حکام کے مطابق ملک میں گانجے کی پیداوار اور استعمال پر پابندی کے باوجود اس کی غیر قانونی منڈی زوروں پر ہے۔ اس تجرباتی منصوبے کے تحت بازل شہر میں 18 سال سے زائد عمر کے 400 شہریوں کو ادویات کی مقامی دکانوں سے گانجا خریدنے کی اجازت ہو گی۔
