English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرکٹر عابد علی نے لوکل ٹورنامنٹ میں میچز کھیلنا شروع کر دیے

القمر

فیصل آباد(جسارت نیوز) ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے صحتیاب ہونے کے بعد لوکل ٹورنامنٹ میں میچز کھیلنا شروع کر دئیے ہیں۔دل کی بیماری سے نجات پانے کے بعد عابد علی نے فیصل آباد میں جاری ایس پی ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلا، اوپنر نے 33گیندوں پر ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 56رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد علی کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے دوران کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں کی، ہارٹ سرجری کے بعد پہلا میچ کھیلتے ہوئے تھوڑا نروس ضرور تھا لیکن خدا کا شکر ہے کہ تمام وقت بہت اچھے طریقے سے گزرا۔انہوں نے کہا کہ اس اننگز سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، مزید میچز میں حصہ لے کر اپنی فارم اور فٹنس کے لیے کوشاں رہوں گا، ٹارگٹ ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔عابد علی کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کے ساتھ فینز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں ہمت بندھائی اور سپورٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے