ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہیٹی: چھوٹا طیارہ سڑک پر گرنے سے 6 افراد ہلاک

پورٹ او پرنس: ہیٹی میں سڑک پر گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے کے گرد شہری جمع ہیں

پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں ایک چھوٹا طیارہ گنجان آباد سڑک پر گر کر تباہ وہ گیا،جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے۔ شہری ہوابازی کے ادارے کے مطابق طیارے نے پورٹ او پرنس کے ہوائی اڈے سے سہ پہر کے وقت اڑان بھری تھی۔ طیارہ ہیٹی کے شہر جیسمل جا رہا تھا۔ بعد میں طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث مدد کا سگنل دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پائلٹ کی موت اسپتال لے جانے کے بعد ہوئی۔ تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کو لینڈنگ کا موقع نہ ملا اور وہ مصروف سڑک پر گر کر تباہ ہوگیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں