English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 پاکستان باﺅلرز نے تباہی مچا دی، حسن علی کی اننگز میں 6 اور شاہین آفریدی کی 3 وکٹیں

القمر

لندن: انگلش کاﺅنٹی کرکٹ میں پاکستان باﺅلرز نے تباہی مچا دی ہے۔ پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ لنکاشائر کی جانب سے حسن علی نے گلوسٹر شائر کے خلاف اننگز میں 17 اوورز میں 47 رنز دیکر 6 وکٹیں لیں۔

اس موقع پر حسن علی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کیلئے 5 وکٹیں لینا ہمیشہ ہی خوشی کا باعث ہوتا ہے اور میرے لیے بھی یہ کارکردگی باعث مسرت ہے۔ دوسری جانب مڈل سیکس کی طرف سے کھیلتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے گلمورگن کے خلاف تین وکٹیں حاصل کیں۔

گلیمورگن کے خلاف انھوں نے صرف 35 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا،مارنس لبوشین بھی شاہین کا ہی شکار بنے،دیگر میچز میں سسیکس کیخلاف ووسٹرشائر کے اظہرعلی20رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔کینٹ سے میچ میں ہیمپشائر کے محمد عباس نے2 وکٹیںلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے