English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کامن ویلتھ گیمز،ممنوعہ ادویات سے متعلق آگاہی ورکشاپ

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز)کامن ویلیتھ گیمز سے پہلے قومی کھلاڑیوں کو قوت بخش ممنوعہ ادویات کے حوالے سے تین روزہ آگاہی ورکشاپ ختم ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ورکشاپ میں ڈوپنگ کے نقصانات اور اس سے بچاو کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیاگیا، جولائی میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں ویمن کرکٹ ٹیم سمیت پاکستان کا 115رکنی دستہ حصہ لے گا۔ پاکستان اولمپک ایسوی ایشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو ڈوپنگ یعنی قوت بخش ممنوعہ ادویات سے آگاہی کے لیے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پی او اے کے سیکرٹری میڈیکل کمیشن ڈاکٹر اسد عباس نے لیکچرز دئیے۔ایتھلٹس نے ڈوپنگ ورکشاپ کو سود مند قرار دیا اور کہا کہ ایسی ورکشاپس بے حد ضروری ہیں۔پی او اے کے سیکرٹری خالد محمود کے مطابق برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کو ڈوپ فری قرار دیاگیاہے، اس لیے پاکستانی دستے کے بھی روانگی سے پہلے ڈوپ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے