English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مالدیپ میں انڈیا آئوٹ تحریک پر پابندی

القمر

مالے (انٹرنیشنل ڈیسک) مالدیپ کی حکومت نے بھارت مخالف مہم ’’انڈیاآؤٹ‘‘ پر پابندی لگادی۔ خبررساں اداروں کے مطابق صدر ابراہیم محمد صالح کا کہنا ہے کہ بھارت مخالف سیاسی مہم قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ اس مہم کی قیادت سابق صدر اور حزب اختلاف کے رہنما عبداللہ یامین کر رہے ہیں۔ صدارتی حکم نامے میں وضاحت کی گئی ہے کہ حکومتی پالیسی آزادی اظہار اور اجتماع کی آزادی فراہم کرتی ہے۔ تاہم بھارت مخالف مہم شہری آزادیوں کو غلط استعمال کر رہی ہے۔ صدارتی فرمان میں مزید کہا گیا کہ اس مہم کامقصد مالدیپ اور بھارت کے مابین دیرینہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں خلل ڈالنا ہے۔ یہ مہم صدر صالح کے ناقدین نے 2برس قبل شروع کی تھی۔ حکومتی مخالفین کا دعویٰ ہے کہ صدر ابراہیم صالح کی قیادت میں انتظامیہ نے مالدیپ کو بھارت کے ہاتھوں ایک طرح سے فروخت کر دیا ہے۔ اس مہم کے تحت حزب اختلاف کی قیادت میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جاتے رہے تھے، اب لیکن قانونی پابندی کے بعد ملک میں اس مہم کو جاری رکھنا مشکل ہو گا۔حزب اختلاف نے حکومت پر مالدیپ میں بھارت کو فوجی موجودگی کا دعویٰ بھی کیا،تاہم حکومت بارہا اس کی تردید کر چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے