کراچی: معروف سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے یوم علی کے موقع پر ان کی دینی و ملی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی وہ عظیم الصفات شخصیت ہیں جن کو باب العلم اور شیر خدا کا خطاب عطا ہوا، حضرت علی نے اپنی تمام تر صلاحیتیں دین کے تحفظ، اسلام کی بقا اور قران و سنت کی ترویج کے لیے استعمال کیں۔
حضرت علی کی تعلیمات کی روشنی میں معاشرے میں پھیلی بے انصافی اور ظلم کو ختم کی جا سکتا ہے ہمار ا دین ہ میں اسلامی معاشرے میں ظلم کے خاتمے اور عدل و انصاف کے قیام کا حکم دیتا ہے، حضرت علی نے دین اسلام کی سربلندی و ترویج کے لیئے لازوال خدمات دیں، علم فقہ کے ایسے ماہر تھے کہ بڑے سے بڑے مسئلے کا فوری قرآن و حدیث کی روشنی میں حل کردیتے تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ حضرت علی ;230; نے کٹھن اور مشکل ترین حالات میں دین کی ابیاری کی آپ کی تلوار نے ہر محاذ پر اسلامی افکار کا دفاع کیا۔
عربوں کے دور کے بڑے بڑے پہلوان حضرت علی ;230; سے خوفزدہ رہتے تھے، حضرت علی ;230; نے تمام غزاوات میں حصہ لیا اور کسی بھی مقام یا حالات میں نبی پاک کو تنہا نہیں چھوڑا آپ اسلام کے ایسے عظیم مجاہد ہیں جورسول پاک کے مددگار وناصر تھے، انہوں نے کہا کہ کفار حضرت علی ;230; کے ذکر سے ہی خوفزدہ ہوجاتے تھے۔
آپ ;230; نے نوعمروں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا، ا?ج معاشرے میں موجود پریشانیوں ، فتنوں اور مسائل سے نمٹنے کے لیئے عدل علی ;230; کی ضرورت ہے مسلمان معمولی اختلافات پر الجھنے کی بجائے مشترکات پر اکٹھے ہوجائیں تو عالمی استکباری طاقتوں کے عالم اسلام کے خلاف مذموم عزائم ناکام بنائے جا سکتے ہیں ، آج پوری دنیا میں امت مسلمہ پریشان اور ظلم و ستم کا شکار ہیں اس ظلم سے نجات کے لیئے حضرت علی کے اقوال پر عمل پیرا ہونا پڑیگا اور ان کے جیسا عدل و انصاف معاشرے میں لانا ہوگا۔
