واشنگٹن:امریکا نے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم کیا ہے۔
جاری کئے گئے ایک بیان میں امریکی محکمہ خا رجہ کی نائب ترجمان جلینا پورٹر نے کہا ہے کہ امریکا مسلسل کہہ رہا ہے کہ ان الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں، پاکستان سے دیرینہ تعاون کواہمیت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم این ایس سی کی میٹنگ کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہمیشہ مضبوط، خوش حال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔mk/nsr
