English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر اعظم کو چیلنجز قبول کرنے اور خطرات مول لینے کیلئے تیار رہنا چاہیے،معین خان

القمر

کراچی : قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا کہ بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان برقرار رکھنے میں کوئی حرج نہیں، نوجوان بیٹر کی کارکردگی میں تسلسل ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ان کو بااختیار بھی بنایا ہے

بابر اعظم کو اپنے مزاج میں تھوڑی تبدیلی لاتے ہوئے چیلنجز قبول کرنے اور خطرات مول لینے کیلیے بھی تیار رہنا چاہیے، مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے تو زیادہ کامیابیاں حاصل ہوں گی، انھوں نے کہا کہ ماضی میں جب عمران خان نے قیادت چھوڑی تو ٹیم کو لیڈرز کی ایک کھیپ دے کر گئے تھے،

بابر اعظم بھی سوچیں کہ ملک کو کیا دے کر جانا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹی ٹونٹی کی ایک اچھی ٹیم ہے، رواں سال ورلڈکپ میں بھی بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں، سکواڈ میں اچھے بیٹرز، پیسرز اور سپنرز موجود ہیں،

اسٹریلیا کی پچز بھی اب ماضی جیسی نہیں رہی، حوصلہ بلند رکھنا چاہیے، امید ہے کہ گرین شرٹس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے