ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹر عارف علوی صدر بنیں عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں، رانا ثناءاللہ

 اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر بنیں عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں، اپنے ایک بیان میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں ہے تو استیفی دیں ملک آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے حکم پر نہیں، انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے۔

سیاسی نہیں آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے، وفاقی وزیر داخؒہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بعد لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے 21 دن سے پنجاب کسی وزیراعلی اور کابینہ کے بغیر چلایاجا رہا ہے یہ نہیں چاہتے کہ اہل لوگ آکر ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے میں خدمت کا عمل شروع کریں صدر آئین پر عمل کرے، فوری نامزدگی کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں