English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی جم خانہ رمضان کرکٹ،ٹوٹل انرجی کی فتح

القمر
کراچی جم خانہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی مہدی رضوی کھلاڑی کو انعام دیتے ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی جم خانہ کے زیرِ اہتمام 35ویں کراچی جم خانہ عمر ایسو سی ائٹس رمضان کر کٹ فیسٹول میں آج کھیلے گئے میچ میں ٹوٹل انرجی نے ڈینم کرافٹ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی،کراچی جیم خانہ گراؤنڈپر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے ڈینم کرافٹ کی ٹیم 129رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،عاصم جاء31،معین خان25اور عدنان نے21رنز بنائے،عمران ادریس نے چار، یوسف حبیب، عمیر احمد نے دو،دو وکٹیں حاصل کی،جواب میں ٹوٹل انرجی نے مطلوبہ حدف 11.3اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنالیے،اوپنر عدیل خان نے شاندار نصف سنچری63رنز اور سعید بن ناصر نے 45رنز بنائے،عاصم جاء نے دو وکٹ حاصل کی،میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی مہدی رضوی نے ٹوٹل انرجی کے عدیل خان کو مین آف دی میچ کیش ایوارد پیش کیا، محمد رشید اور وسیم الدین نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے