حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین، نائب صدر اویس خان اور مجلس عاملہ کے اراکین نے 10 سے 12 گھنٹے غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ پر مشترکہ بیان میں تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لو ڈ شیڈنگ سے کاروبا ری طبقہ اور گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکا ر ہیں، رمضان المبارک اور عید کے ایام میں لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے۔ افطار سے تراویح اور سحری تک بجلی بند کر دی جا تی ہے، نا اہلی کا یہ حال ہے کہ ایک ماہ میں 2 لائن مین احتیا طی تدابیر کے بغیر کھمبے پر چڑھ کر مرمتی کام کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، تاجر برادری حیسکو کو 23فیصد ریونیو فراہم کر رہی ہے مگر بجلی سے محروم ہے، لہٰذا فو ری طو ر پر تاجر برادری کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔علاوہ ازیں حیدرآباد پینٹ مرچنٹ ایسو سی ایشن اور پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل سیکرٹری ونگ کمانڈر (ر) کیو محمد حاکم،
مسرت اقبال نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین اور نائب صدر اویس خان کو چیمبر کے عہدیداران منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ تاجر برادری کے لیے چیمبر کے دروازے کھلے ہیں، تاجر باہمی اختلافات بھلا کر صنعت و تجا رت کی ترقی میں تعاون کریں ہم اس شہر کی تاجر برادری کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، تاکہ تاجر برادری کے دیرینہ مسائل حل کیے جا سکیں، تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
