English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی مذہب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے، حافظ حمداللہ

القمر

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمداللہ نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کے ٹوئٹ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حافظ حمد اللہ  نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات پی ٹی اے کو حکم دے کر مذہبی منافرت والے ٹوئٹس اور ٹوئٹر ہینڈل بند کروائیں، بیت المال کا پیسہ کھا کر امر بالمعروف کے لیکچر سے بڑی اور کیا دین کی توہین ہوسکتی ہے؟

 حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران نیازی نے بیت المال کی گھڑی اور تحفے بیچ کر گھر کی سڑک بنا لی، پی ٹی آئی کا ٹولہ مذہب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے