کراچی:ملک کے مختلف شہروں میں طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہوگئے، بجلی کا بحران برقرارہے، شاٹ فال ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کو نیشنل قومی گرڈسے ایک ہزار میگاواٹ کی بجلی کی فراہمی کی گئی لیکن اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں واضح فرق نہ آسکا، پلانٹ گیس نہ ہونے کےسبب بند ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سائٹ بجلی گھر متبادل فیول پر نہیں چلایا جارہاہے،گیس نہ ہونے سے پلانٹ بند ہے، بجلی گھر چلانے کے لیے ڈیزل بھی استعمال نہیں کیا جارہاہے،بحران کی ایک وجہ ایک سال میں کے الیکٹرک کے 900میگا واٹ بجلی گھر منصوبے کی تاخیری بھی ہے۔
نیپرا منصوبےمیں تاخیری اور لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر نوٹس لینے میں ناکام نظر آتی رہی ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کا دعوی ہے کہ آج بجلی کی صورت حال بہتر ہے،لیکن کراچی کے بعض علاقوں میں اب بھی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے عوام گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں۔
