English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی سی چارسدہ رمضان اسپورٹس فیسٹیول کاآغاز

القمر
پشاور : ڈی ایس او چار سدہ تحسین اللہ ڈی سی چارسدہ کو شیلڈ دے رہے ہیں

پشاور (جسارت نیوز ) ڈی سی چارسدہ رمضان سپورٹس فیسٹول عبدالوالی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع،فیسٹیول میں ضلع بھر کے پانچ سو سے زائد کھلاڑی چھ مختلف گیمز میں شرکت کررہے ہیں،ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیس کے زیر اہتمام منعقدہ ڈی سی چارسدہ رمضان سپورٹس فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسین نے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ خان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں فیسٹول میں فٹ بال،بیڈمنٹن،والی بال، ہاکی، باسکٹ بال اور کیرم بورڈ کے مقابلوں میں ضلع چارسدہ کے پانچ سو سے زائد کھلاڑی حصہ لیں رہے ہیں،فٹ بال میں سترہ ٹیمیں،والی بال میں 16،ہاکی میں 6,باسکٹ بال میں 4 ٹیمیں،بیڈمنٹن میں 120 کھلاڑی جبکہ کیرم بورڈ میں 40 کھلاڑی بھر پور انداز میں شرکت کر رہے ہیں،ابتدائی روز فٹ بال کا میچ اتمانزئی اور ترنگزئی کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے