English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی سیشن سے دورہ یورپ کا بھر پور آغاز

القمر

بلجیئم (جسارت نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ کے دوران بلجیم میں پہلا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔قومی ہاکی ٹیم نے 3 گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں ہاکی کی مختلف ڈریلز کیں۔پاکستان ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ پر اپنا پہلا پریکٹس سیشن کیا، پہلے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کی پھر مختلف ڈرلزکے ذریعے ہالینڈ کے خلاف میچز کی تیاری۔گول کیپرز نے بھی اس دوران بھرپور ٹریننگ کی کھلاڑی کل بھی پریکٹس کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان پہلا ہاکی میچ 26 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور ہالینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان کے پہلا میچ 26 اپریل کو بریڈا میں کھیلا جائے گا، قومی ہاکی ٹیم ان دنوں دورہ یورپ پر ہے جہاں وہ ہالینڈ، بیلجیئم اورا سپین کے خلاف میچز کھیلے گی، پی ایچ ایف کے مطابق پاکستانی ٹیم ہالینڈ کے خلاف پہلا میچ 26 ااپریل اور دوسرا میچ 27 اپریل کو کھیلے گی، دونوں میچز بریڈا کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور بلجیم کے درمیان واحد میچ 29 اپریل کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد قومی ٹیم اسپین روانہ ہوگی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 2 مئی، دوسرا 3 مئی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 4 مئی کو کھیلا جائے گا، تمام میچز بارسلونا میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ دورہ یورپ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے مددگار ثابت ہو گا، امید ہے پاکستانی ٹیم محنت کے ساتھ کھیلے گی اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے