English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سودی نظام اور ترقی کسی ملک میں اکھٹے نہیں چل سکتے، ریاض الرحمن

القمر

لاہور : امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث لاہور ڈاکٹر ریاض الرحمان یزدانی نے کہا ہے کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ اپنے دین خدمت کے لئے چن لیتا ہے۔ رب العالمین کے نظام سے ہی عالمی مالیاتی نظام کو شکست دی جا سکتی ہے۔

سودی نظام اور ترقی کسی ملک میں اکھٹے نہیں چل سکتے۔ عوام کو نور ایمان ، قرآن اور محبت سے دلوں کو آباد کرنے کی ضرورت ہے ملک سے جہالت، ظلم اور غربت اسلامی نظام کے بغیر دور نہیں ہو سکتے۔ان خیالات کا اظہا انہوں نے راوی روڈ مرکز میں قاری محمد عمر یزدانی کو نائب ناظم اعلیٰ لاہور شہر کا نوٹیفکیشن دینے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے قائدین اللہ کے دین کو تخت پر لانے اور ملک اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہیں۔ہم قاری محمد عمر یزدانی کو نائب ناظم اعلیٰ لاہو رشہر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے استقامت کی دعا بھی کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے