English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اُف یہ مہنگائی، شہری میٹھی عید کی خریداری سے محروم 

القمر

پشاور: صوبائی دارلحکومت پشاور میں امسال مہنگائی کے باعث عوام عید کی خریداری کئے بغیر بازاروں سے جانے پر مجبور، مہنگائی کے باعث کپڑوں، جوتوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہونے کی وجہ سے شہری عید کی خریداری سے محروم ہونے لگے دوسری جانب دکانداوں نے بھی من پسند قیمتیں لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔

عوام نے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے، شہر بھر کے بازاروں میں افطار کے بعد عوام کی بڑی تعداد عید کی خریداری کیلئے مختلف بازاروں کا رخ کرتے ہیں تاہم امسال مہنگائی نے شہریوں کی عید کی خوشیاں بھی ماند کر دی اور شہری مہنگائی کے باعث بغیر خریداری کے بازاروں سے واپس لوٹنے لگے دوسری جانب دکانداروں کے زیادہ منافع کے چکر میں بھی مصنوعی مہنگائی سے عوام پریشان دکھائی دینے لگے تاہم شہری عید کی خریداری ان لائن کرنے کو بھی ترجیح دینے لگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے