English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی الیکشن کو فوری طور پر موخر کیا جائے، پی ٹی آئی 

القمر

کراچی: سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کو فوری طور پر موخر کیا جائے پی ٹی آئی نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن دائرکردی پہلے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کروایا جائے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت مکمل کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی، قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ، پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ علی پلھ کی کی جانب سے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے خلاف اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرانے پر آئینی پٹیشن جمع کرادی۔ آئینی پٹیشن میں پی ٹی آئی رہنمائوں نے سندھ ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو آئین پاکستان کے سیکشن 140اے کے تحت مکمل کرنا تھا جا تاحال نہیں کیا گیا بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کے لئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے سیلیکٹ کمیٹی بنائی ہوئی ہے اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان کر دیا ہے فوری طور پر سندھ میں بلدیاتی الیکشن موخر کر کے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ترامیم کرنے کے بعد الیکشن کرائے کا اعلان کیا جائیں تاکہ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جا سکے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا جب آئینی ادارے غیر آئینی اقدامات پر اتر آئیں تو عوام کو باہر نکلنا پڑتا ہے الیکشن کمیشن آپ کو بتانا چاہتا ہوں  سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے ایکٹ کا آئین پاکستان کے آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی قانون بنایا جائے ۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں 21 شقیں آئین پاکستان کے خلاف ہیں سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے متعلق فیصلہ آ چکا ہے رات میں نہیں تو دن میں عدالت ہی کھل جائے اس پر سو موٹ ہونا چاہیے تھا اس کے باوجود سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کروائے جارہے ہیں ہم الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے حلیم عادل شیخ نے مزید کہا سندھ کے حکمرانوں نے سندھ اسمبلی کو گھر کی باندی بنا دیا ہے سندھ اسمبلی میں فیصلہ ہوا تھا کہ مشاورت سے فیصلہ ہوگا ایک سیلیکٹ کمیٹی بنائی گئی تھی 45 دن میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 140اے کے مطابقت بنانا تھا لیکن کمیٹی کی ایک میٹنگ بھی نہیں بلوائی گئی۔

ایم کیو ایم نے مہاجروں کے خود ساختہ بروکری شروع کردی ہے مہاجروں کے نام پر چار سیٹیں ملی تھی اب چار کائونسکر بھی ان کو نہیں ملیں گے سندھ کے شہری علاقوں کے حقوق کے لئے ہم آج بھی یہاں کھڑے ہیں ایم کیو ایم کہاں چلی گئی، کل بھی ملنے والے ڈالرز سے افطاری کرائی گئی مہاجروں کے ووٹ کا سودہ کر کے سندھ میں وزارتیں لینے کے لئے کھڑے ہوگئے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا چیف الیکشن کمشنر متنازع ہوچکی ہے اور ملک بھر میں نا پسندیدہ شخصیت قرار دئیے جا چکے ہیں سندھ میں بلدیاتی الیکشن سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کروائے جارہے ہیں نہیں ہونے چاہیے پیپلز پارٹی کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے ان کو معلوم ہیں سندھ میں بھی اگلی حکومت ان کو نہیں ملے گی مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے سامنے بھیک مانگتے ہوئے کہہ رہا تھا ہم لبرز ہیں عمران خان امر بالمعروف کی بات کرتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ اعلی عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ 150 ڈاکوں کو ای سی ایل سے آزاد کیا جارہا ہے اس معاملے پر سوموٹو ایکشن لیں اربوں کی کرپشن والے سیاستدانوں کو ای سی ایل سے نکالا گیا ہے تماشہ لگا ہوا ہے رانا ثنااللہ ہی رانا ثنااللہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔ ان کو معلوم ہوگیا ہے عمران خان دوبارہ حکومت میں آنے والے ہیں یہ سب چور بھاگ جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا آج انتہائی موضوع پر درخواست دائر کی ہے اور توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کریں گے فروری میں سپریم کورٹ نے سندھ کے بلدیاتی ایکٹ کو آئین کے خلاف قرار دیا تھا سپریم کورٹ نے سندھ حکومت اور اسمبلی کو نیا بلدیاتی ایکٹ بنانے کا کہا تھا اور ایک سیلیکٹ کمیٹی بنائی گئی تھی انیس لوگوں کو نیا بل بنانے کی زمیداری دی گئی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو معلوم ہے جسٹس گلزار کا فیصلہ موجود ہے اس کے باوجود سندھ کے چار ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دے دی ہے 26 اپریل سے سندھ میں بلدیاتی الیکشن ہونے کی تاریخ دے دی ہے ہمیں یہ منظور نہیں ہے ہمارے ساتھ ایک اور ٹھیکہ دار پارٹی تھی جو کہتے تھے کہ ہم شہری علاقوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہیں وہ بھگوڑے دغا باز نے اپنے ضمیر کا سودہ کیا آج پھر وزارتِوں کے لیے لائن میں کھڑے ہیں۔ ایم کیو ایم کی منافقت سے کراچی حیدر آباد کی عوام کھل کر بات کررہے ہیں ایم کیو ایم نے مہاجروں کے خون کا سودا کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ علی پلھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا چار ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کو چیلنج کیا ہے سندھ بلدیاتی ایخٹ آئین کے آرٹیکل 140اے کے تحت ہونا چاہیے سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ جس میں سندھ بلدیاتی ایکٹ میں سیکشن 74,75کو ختم کردیا تھا سندھ اسمبلی کی کاروائی چل رہی ہے سیلیکیٹ کمیٹی کا فیصلہ نہیں آیا دوسری جانب سے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کا اعلان کردیا ہے ایم کیو ایم نے درخواست دائر کی تھی اب وہ اس الیکشن کو چیلنج بھی نہیں کر رہے اگر پرانی ایکٹ پر الیکشن ہوئے تو ایسی کھوکھلی لوکل گورنمنٹ عوام کو ملے جس میں نمائندو کو کوئی اختیار نہیں ہوگا ہم ایسا نظام چاہتے ہیں اس میں بلدیاتی نمائندوں بااختیار ہوں اور اقتدار نچلی سطح تک منتقل ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے