English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمن: نامعلوم افراد نے گیس لائن دھماکے سے اڑا دی

القمر

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے جنوب مشرق میں واقع شبوہ صوبے میں نا معلوم مسلح افراد نے صحرائی علاقے نشیمہ میں قدرتی گیس کی لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نشانہ بنائی گئی گیس پائپ لائن مآرب صوبے میں صافر کمپنی کی فیلڈز سے لے کر شبوہ صوبے میں بلحاف کی بندرگاہ تک پھیلی ہوئی ہے۔ زور دار دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے