English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیرس: پولیس نے گاڑی چڑھانے کی کوشش پر 2افراد کو ہلاک کردیا

القمر

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں پولیس اہل کاروں نے فائرنگ کر کے 2 کار سواروں کو ہلاک کر دیا۔خبررساں اداروں کے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرائیور نے کار پولیس پر چڑھانے کی کوشش کی تھی ۔ حملے کے وقت ڈرائیور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی کو مخالف سمت میں چلارہا تھا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ اہل کاروں نے اپنی حفاظت کے لیے کار پر فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔ اہل کاروں کے قتل کی کوشش کے الزام میں واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے