English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فوج عوامی رائے کی قدر کرتی ہے،شیخ رشید

القمر

راولپنڈی( آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ اور سابق وزیر داخلہشیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں، جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے فرار کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، ای سی ایل سے ڈیڑھ سو ملزمان کے نام نکال دیے گئے، ان سے حکومت سنبھالی نہیں جا رہی، یہ لوگ این آر او ٹو لینے آئے تھے، سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے، فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے،جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی، سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے