ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان: کشتی غرق ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 7ہوگئی

بیروت: لبنان میں کشتی غرق ہونے کے باعث مرنے والوں کی لاشیں رکھی ہوئی ہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے ساحل پر کشتی غرق ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 7ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ لبنانی ہلال احمر کے مطابق کشتی شمالی بندرگاہی شہر طرابلس کے قریب ڈوبی تھی اور اس پر تقریباً 60 افراد سوار تھے۔ امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ کئی افراد اب بھی لاپتا ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے لبنان کے ساحلی شہر طرابلس کے قریب کشتی کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں