تمل ناڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) تمل ناڈو کی معروف سماجی کارکن سبریمالا جیاکنتھن نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ سبریمالا رکھ لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اپنے مسلمان ہونے کا اعلان انہوں نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی تصویر ٹوئٹر پر بھیج کر کیا۔ انہوں نے اپنی وڈیو میں کہا کہ میں نے خود سے سوال کیا کہ مسلمانوں سے اتنی دشمنی کیوں کرتی ہوں ۔ اس کے بعد غیر جانبدار ذہن کے ساتھ قرآن پاک کا مطالعہ شروع کیا۔ مسلمان ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔ مسلمانوں کے پاس حیرت انگیز کتاب ہے،جسے گھر میں چھپایا نہیں جاسکتا۔
