English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر کی آئین کی تشریح کو عدالت نے غلط قراردیا،عطا تارڑ

القمر

لاہور: پاکستا ن مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ گورنر آئین کی تشریح اپنے تئیں کررہے تھے جس کو عدالت نے غلط قراردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ گورنر آج (جمعرات) یا اس سے پہلے حلف برداری کی تقریب کرائیں، گورنر پر لازم ہے کہ وہ آئین کی پاسداری کریں، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد حلف لینا لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر آئین کی تشریح اپنے تئیں کررہے تھے جس کو عدالت نے غلط قراردیا، ہائیکورٹ کے حکم پر صدر نے عمل درآمد نہیں کرایا، صدراور گورنر پنجاب نے آئین شکنی کی ہے۔

انہوں نے گورنر پنجاب کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو عہدے سے ہٹانے کی ایڈوائس بھیجی جا چکی، عزت سے گھرچلے جائو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے