ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ ، شہری اورتاجر پریشان

اسلام آباد:مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کم نہ ہونے سے عید کے رنگ پھیکے پڑ گئے۔

ملک بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروباری طبقہ اور تاجر برادری جہاں مشکلات کا شکار ہے وہیں لاہور سمیت پنجاب بھر میں رمضان المبارک کے دوران گرم موسم میں گھنٹوں بجلی غائب ہونے سے شہریوں کا برا حال ہے۔پنجاب میں دیہات اور چھوٹے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 13 گھنٹے تک پہنچ گیا ۔

دوسری جانب کراچی میں بھی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جبکہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے اور کوئٹہ میں 8 گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی ،کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ،لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت پیدا ہونے لگی ۔شہریوں نے حکومت سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔mk

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں