اسلام آباد :وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے وزارتِ خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی احترام، اعتماد اور مساوات پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
