ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول بھٹو زرداری نے بطور وفاقی وزیر عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقد ہونے والی پر وقار تقریب میں بلاول بھٹو زرداری سے ان کے عہدے کا حلف لیا، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر اعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی، آصفہ بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ خان، سید خورشید احمدشاہ، چوہدری سالک حسین، سید نوید قمر، شیری رحمان، مولانا اسعد محمود،نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی،عبدالقادر پٹیل، شازیہ عطا مری، وزیر مملکت براے خارجہ امور حنا ربانی کھر،وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان خان کانجو، پی پی پی رہنما سینیٹرسلیم مانڈووی والا،ندیم افضل چن، فیصل کریم کنڈی، زمرد خان، چوہدری منظور احمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا اور تلاوت قرآن مجید بھی کی گئی، توقع ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بطور وزیر خارجہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں