English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلاول زرداری کا قد اونچا ہے انہیں وزیر خارجہ نہیں بننا چاہئے، اعتزاز احسن

القمر

کراچی: ماہر قانون، اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کا قد اونچا ہے انہیں وزیر خارجہ نہیں بننا چاہئے۔

الیکشن کا فیصلہ جس نے کرنا ہے وہی جواز بھی بنا لے گا وہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ججز بھی ہماری طرح کے انسان ہیں ان پر دباوہوتا ہوگا۔   انہوں نے کہا  کہ تصور نہیں کیا جاتا کہ ججزخاص طور پر اعلیٰ عدالتوں کے ججز، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججزیہ کسی ذاتی مفاد یا نقصان کے باعث فیصلہ دیتے ہیں۔ہوتا ضرور ہوگا وہ بھی ہماری طرح انسان ہی ہیں اور بہت سارے معاملات میں سب کو محسوس بھی ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا  ججز کے وقار کی خاطر بد نیتی کو ان سے منسوب نہیں کیا جاسکتا۔اگر کسی مقدمے میں بیٹھنے سے کوئی جج صاحب گریز کرتے ہیں تو عموماً اس کی وجوہات یہ ہی ہوتی ہیں جو بتائی نہیں جاتیں لکھی نہیں جاتیں ان سے سوال نہیں کیا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے