English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی کمپنی نے پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس سپلائی روک دی

القمر

ماسکو: پولینڈ کی کمپنی پینگ نے کہا ہے کہ روسی کمپنی گیس پروم نے اسے گیس کی سپلائی روک دے ہے، روس گیس کی ادائیگی روبل میں چاہتا ہے ورنہ سپلائی روک دینے کی بات کہی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے کہا کہ روس کی سرکاری ملکیت والی توانائی کمپنی گیزپروم کی جانب سے گیس کی ترسیل روکنے کے منصوبے کا پولینڈ کو ایک نوٹس موصول ہوا۔

انہوں نے یہ بات برلن میں جرمن چانسلر اولاف شولس سے ملاقات کے بعد کہی،۔موراویکی نے کہا کہ ہمیں گیزپروم کی طرف سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں کہ وہ گیس کی ترسیل بند کر دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ روس پولینڈ کو بلیک میلکرنے کی کوشش کر سکتا ہے، تاہم انہوں نے بتایا کہ پولینڈ اپنے توانائی کے ذرائع کو متنوع بنا کر تیاری کر چکا ہے اور گیس ذخیرہ کرنے کی سہولیات 76 فیصد تک بھری ہوئی ہیں۔

پولینڈ میں محکمہ موسمیات کی وزیر اینا ماسکوا نے کہا کہ پولینڈ کے گھروں میں گیس کی کوئی کمی نہیں ہو گی۔ پولینڈ کی قدرتی گیس کی کمپنی پی جی این آئی جی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ روسی کمپنی نے گیس کی فراہمی روک دینے کی بات سے آگاہ کر دیا ہے۔کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ صورت حال کی نگرانی کر رہی ہے اور ذرائع کو متنوع بنانے کی حکومتی حکمت عملی کی بدولت اب دوسرے روابط سے گیس حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

پولینڈ کے اس اعلان کے بعد ہی بلغاریہ کی وزارت توانائی نے بھی کہا کہ روس کی سرکاری کمپنی گیز پروم نے اسے بھی گیس کی معطلی کا نوٹس بھیجا ہے۔ وزارت نے کہا کہ وہ گیس کی فراہمی کے متبادل ذرائع کی جانب قدم اٹھائے گی۔ تاہم وزیر نے کہا کہ اس وقت گیس کی کھپت کو محدود کرنا ضروری نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے