English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مانچسٹر سٹی نے سیمی فائنل لیگ ون میں ریال میڈرڈ کو4-3 سے ہرا دیا

القمر

مانچسٹر (جسارت نیوز)یوئیفا چیمپئنز لیگ، مانچسٹر سٹی نے سیمی فائنل لیگ ون میں ریال میڈرڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-4 سے ہرا کر برتری حاصل کر لی، دونوں ٹیموں کے مابین لیگ 2 کا میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل رائونڈ میں مانچسٹر سٹی نے لیگ ون میچ میں ریال میڈرڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دے کر سبقت حاصل کر لی، فاتح ٹیم کی طرف سے کیون ڈی برائن، گیبریئل، فل فوڈین اور برنارڈو سلوا نے ایک، ایک گول کیا۔ ریال میڈرڈ کی طرف سے کریم بینزیما نے دو گول کئے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ 2 کا میچ 5 مئی کو سینٹیاگو سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے